• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: مریم رانا

ملبوسات: مُنوش برائیڈل کلیکشن، کراچی

زیورات: Arba Jewellers

آرایش: ماہ روز بیوٹی پارلر

عکّاسی: ایم کاشف

لے آؤٹ: نوید رشید

ان دِنوں دھوپ چھاؤں کی آنکھ مچولی جاری ہے، کبھی تیز دھوپ سخت چُبھتی سی محسوس ہوتی ہے، تو کبھی سیاہ بادل چھاتے ہی موسم بے حد سُہانا ہوجاتا ہےاور مینہ برس جائے،تو پھر تو ہر منظر بہت ہی دِل کش و خوش نما سا لگنے لگتاہے۔ایسے میں اگرکسی شادی بیاہ کی تقریب کا سندیسہ آجائے تو لڑکیوں بالیوں کے سجنے سنورنے کے انداز بھی موسم کی طرح پورے جوبن پر ہوتے ہیں۔ تو لیجیے، موسم و ماحول کی عین مناسبت سے رنگا رنگ پیراہن کے ساتھ کچھ خُوب صُورت زیورات کا انتخاب بھی پیشِ خدمت ہے۔

ذرا دیکھیے، بیج رنگ بنارسی بیل باٹم کے ساتھ میسوری فیبرک میں فون اور باٹل گرین رنگ کے حسین امتزاج میں انگرکھا اسٹائل پیپلم کس قدرحسین لگ رہا ہے، جس پر دھاگے، ستاروں کے کام نے گویا چار چاند لگادئیے ہیں، تو لباس کی مناسبت سے جیولری بھی خُوب جچ رہی ہے۔پھر سُرمئی اور ہلکے جامنی رنگ کے کنڑاسٹ میں ڈبل لئیر شرارے، قمیص کا انداز تو بہت ہی دِل رُبا ہے۔

شرارے کا اِنر اور اَپر سُرمئی رنگ کا ہے، تو قمیص کا اِنر ہلکے جامنی رنگ میں پلین اور اَپر نیٹ کا ہے، جس پر انتہائی خُوب صُورت کام کیا گیا ہے۔تو ساتھ ہم آہنگ نیکلیس اور آویزوں کا بھی جواب نہیں۔ پھر ایک جانب بنارسی میجنٹا رنگ اِنر کے ساتھ جارجٹ میں رسٹ رنگ کام دار اَپر ہے،تو ساتھ کنٹراسٹ میں بیج رنگ بنارسی ہی بیل باٹم ہے، اُس پر زیورات کا انتخاب تو گویا سونے پر سہاگا ہے۔ جب کہ اسی طرح ایک اور انداز میں سیاہ رنگ ٹراؤزر کے ساتھ سُرخ رنگ پیپلم بھی بہت بھلا لگ رہا ہے۔

اِن میں سے کوئی رنگ، کوئی انداز اپنا دیکھیں، پورا سراپا نکھرا نکھرا سا معلوم ہوگا۔

تازہ ترین
تازہ ترین