• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔

ماہِ اگست کے بہترین کھلاڑیوں کیلئے جو روٹ سمیت پاکستان کے شاہین آفریدی اور بھارت کے جسپریت بھمرا کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی نے 2021 کےآغاز میں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے پیش نظر نئے ایوارڈ متعارف کرائے تھے جن میں پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ بھی شامل تھا، یہ ایوارڈ مرد اور خواتین کرکٹرز کو دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین