صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خطاب میں میڈیا کی خدمات پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر مملکت نے میڈیا کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پارلیمان کی پریس گیلری کی جانب نظر ڈالی تو وہ انہیں خالی نظر آئی۔
صدر مملکت اس موقع پر پریس گیلری خالی ہونے پر حیران رہ گئےاور انہوں نے ہاتھ کے اشارے سے اس کا اظہار بھی کیا۔
حکومت نے اپنے چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر صحافیوں کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے بند کردیے۔
اس طرح میڈیا کو صدر مملکت کے خطاب کی کوریج سے روک دیا، جو اس بات کا اشارہ ہے ’جو سرکاری ٹی وی دکھائے گا ملک میں اب وہی نظر آئے گا‘۔
پارلیمانی رپورٹر نے پریس گیلری کے دروازے بند ہونے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر 1 پر دھرنا یا اور کہا کہ حکومت نے صحافیوں کے بجائے دیگر افراد کو کارڈز جاری کیے ہیں۔
مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بھی سیل کردیا گیا، مہمانوں کے لیے وزیراعظم ہاؤس والا راستہ استعمال کیا گیا۔