• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 676 نئے کیسز، 18 مریضوں کا انتقال

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13870 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 676 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اب تک اموات کی مجموعی تعداد 7177 ہو چکی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آج مزید 4912 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اب صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 393393 ہوچکی ہے۔ اب تک 5765215 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ جس کے نتیجے میں 445530 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 44960 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 44228 گھروں میں، 35 آئسولیشن سینٹرز میں اور 697 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 615 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 48 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ صوبے کے 676 نئے کیسز میں سے 164 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 75، ضلع جنوبی 28، کورنگی 23، ضلع وسطی 22، ملیر 13 اور ضلع غربی سے 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 101، مٹیاری 46، بدین اور سانگھڑ 31-31، نوشہرو فیروز 27، قمبر 25، تھرپارکر 24، ٹھٹھہ 23، میرپورخاص 21، ٹنڈو محمد خان 20، دادو اور شہید بے نظیر آباد 19-19، گھوٹکی اور ٹنڈو الہ یار 18-18، سکھر 17، لاڑکانہ 14، شکار پور 13، جیکب آباد 11، عمر کوٹ 9، خیر پور 3، جامشورو اور کشمور سے 1۔1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین