• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹری کے نام نہاد اندر کے لوگوں نے میری فلموں کی کبھی توثیق نہیں کی، تاپسی پنو

بالی ووڈ کی اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے نام نہاد انسائیڈرز (اندر کے لوگ) نے ان کی فلموں کی کبھی بھی توثیق نہیں کی اور نہ ہی انہیں ان سے ایسا کرنے کی کوئی امید ہے۔ 

اس سال کے اوائل میں تاپسی پنو نے اپنے پروڈکشن بینر کا آغاز کیا تھا جسے انہوں نے آؤٹ سائیڈرز فلمز کا نام دیا تھا۔ 

واضح رہے کہ ممبئی فلم انڈسٹری میں انسائیڈر (اندر کے لوگ) اور آؤٹ سائیڈر (باہر کے لوگ) کی بحث گزشتہ سال سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد شروع ہوئی۔

ایک انٹرویو میں تاپسی پنو نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتیں کہ فلم انڈسٹری میں  آؤٹ سائیڈر ہونا کسی شخص کو کم تر بنا دیتا ہو۔ میں نے کبھی کسی آؤٹ سائیڈر کو کسی انسائیڈر سے کسی بھی طرح کم تر نہیں پایا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسائیڈر یا آؤٹ سائیڈر ہونا کامیابی کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی، میرے مداح مجھے کامیاب بناتے ہیں، اور میری جو بھی فلمیں کامیاب ہوئیں انہی کی وجہ سے ہوئیں۔

تازہ ترین