• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ اجلاس کل، صحافیوں اور پی ایم ڈی اے پر بات چیت متوقع


وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا جس میں سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ صحافیوں کے احتجاج اور پی ایم ڈی اے کے معاملے پر بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ 

ایجنڈے کے مطابق کابینہ بھاری گاڑیوں پر اضافی ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری پر غور کرے گی، پرانی گاڑیوں کی ڈیوٹی سے متعلق کابینہ میں سمری پیش کی جائے گی۔

اسی طرح کابینہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں سے متعلق مجوزہ سمری پر غور کرے گی۔

ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرمین اور ارکان کی تنخواہوں کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

وفاقی کابینہ نادرا کے پانچ رکنی بورڈ کی نامزدگی کی منظوری دے گی، کابینہ قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ 2021 کے مسودے کی منظوری بھی دے گی۔ 

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے سیکیورٹی امور بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

ایف بی آر ڈیٹا بینک ہیک ہونے کے بعد آپریشنل ایمرجنسی لگانے کا طریقہ کار طے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پینل سرچارج کی چھوٹ کی سمری کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

رویت ہلال سے متعلق قانون سازی پر کابینہ میں بحث ہوگی، کابینہ میں دیامر بھاشا ڈیولپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو پر بات ہوگی۔

کابینہ کمیٹی نجکاری کے 10 اگست کے فیصلوں میں ترمیم کے فیصلوں کی توثیق ہوگی، جبکہ کابینہ ای سی سی اور ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

تازہ ترین