• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان حکومت، پی آئی اے کابل پہنچنے والی دنیا کی پہلی ایئر لائن

کابل ،کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد کمرشل پروازیں شروع ہوگئیں ، کابل سے پہلی غیر ملکی کمرشل پرواز روانہ ہوگئی۔

پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) دنیا کی پہلی ائیر لائن ہے جس کی مسافر پرواز طالبان حکومت کے قیام کے بعد سب سے پہلے کابل پہنچی اور پھر کابل سے واپس اسلام آباد پہنچ گئی۔

 کابل پہنچنے والی پرواز میں صرف 10مسافر سوار تھے جن میں بیشتر عملے کے ارکان تھے ، جبکہ اسلام آباد پہنچنے والی پرواز میں70افراد سوار تھے جن میں غیر ملکی امدادی اداروں میں کام کرنے والے افراد کے رشتہ دار بھی شامل تھے،۔

دوسری جانب کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی خواتین ڈیوٹی پر واپس آگئیں۔ 

گزشتہ روز کابل ائیرپورٹ پر تعینات افغان پولیس کے اہلکار ڈیوٹیوں پر واپس آگئے تھے اور وہاں تعینات بدری فورس کے دستوں کے ساتھ چیک پوائنٹس پر موجود تھے۔

تازہ ترین