گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ کے برسر اقتدار گروپ میں اختلافات برھ گئے ہیں برسراقتدار ون یونٹی گروپ میں اختلافات کی وجہ سے چیمبر کی سیاست میں گرما گرمی پیدا ہو گئی ہے بتایا گیا ہے کہ چیمبر کے بعض عہدیداران نے اپنے گروپ صدر شیخ نسیم پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں دوسری طرف شیخ نسیم نے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا ہے ادھر چیمبر کے اپوزیشن راہنما ضیاء اللہ عرفان نے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ چیمبر مافیا بے نقاب ہو گا اور حقائق جلد سامنے آئیں گے انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ چیمبر میں پیسے لیکر عہدے دیئے جاتے رہے ہیں۔