• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت صحافت کا گلا دبانے سے باز آئے، سراج الحق

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کا مزاج ڈکٹیٹرانہ مگر دعوے جمہوری اقدار کی بالادستی کے ہیں۔ میڈیا کو کنٹرول کرنے کی سازشیں، عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر حملے، بلدیاتی الیکشن کا نہ کرانا حکومت کے ڈکٹیٹر مائنڈ سیٹ کو واضح کرتے ہیں۔پی ٹی آئی اور روایتی سیاسی پارٹیوں میں رتی برابر کا بھی فرق نہیں، کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں جماعت اسلامی نے بہتر پرفارمنس دکھائی، وہ یہاں جماعت اسلامی کے کارکنان سے گفتگو کر رہے تھے۔امیر جماعت نے ایک دفعہ پھر صحافیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آزادی صحافت کے لیے جدوجہد میں جماعت اسلامی صحافی کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔انھوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ صحافیوں کا گلا دبانے کے ہتھکنڈے اپنانے سے باز آ جائے۔

تازہ ترین