لاہور (خصوصی رپورٹر)شہر کی چار بڑی منڈیوں میں بازار لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،بادامی باغ، کاچھا منڈی، سبزی منڈی ملتان روڈ اور سنگھ پورہ منڈی میں بازار لگائے جائیں گے، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی پرچون ریٹس پر اشیاء ضروریہ کی فروخت کرے گا، منڈیوں میں بازار لگانے کے لئے ایم سی ایل کو انفراسٹرکچر تیار کرنے دینے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی، ایم او آر ایم سی ایل اور دیگر عملہ بھی موجود تھا، ڈی سی لاہور نے بادامی باغ، کاچھا منڈی، سبزی منڈی ملتان روڈ اور سنگھ پورہ منڈی میں صفائی ستھرائی کے لئے مناسب انتظامات کی بھی ہدایت کی، ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ اگر منڈیوں میں ریٹس مناسب ہوں گے تو تمام مارکیٹوں میں بھی ریٹس مناسب ہوں گے،ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے جمعہ کو دوبارہ اجلاس طلب کر لیا۔