پشاور(لیڈی رپورٹر) پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے نو منتخب ایگزیکٹو ارکان کا اعلان کردیا ہے احمد نواز صدیقی، سجاد اللہ، فاخرہ عارف، حاجی لعل جان، ایاز خان، خرم شہزاد، خان گل، ملک ظہور الہی، وحید خان، عاطف شہزاد، سلمان الہی ملک، عبادالرحمن بلا مقابلہ برائے سال 2022-23 کے لئے ایگزیکٹو ممبران منتخب ہوگئے ہیں، الیکشن کمشنر کے چیئرمین و اراکین نے نومنتخب ایگزیکٹیو ممبران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے دور میں تاجروں کی بے لوث خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے یاد رہے کہ پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے انتخابات کا اعلان ایگزیکٹؤ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر الیکشن کمیٹی کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا تھا جس میں چیئرمین الیکشن کمشنر شکیل احمد خان جبکہ ہاشم خان اور شہزادالحسن کو معاونین کے طور پر مقرر کیا گیا کاغذات نامزدگی جس میں محمد احتشام حلیم، مجیب الرحمان کے کاغذات تکنیکی بنیادوں پر مسترد کر دیئے گئے تھے۔