• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خواتین سائیکل ریس کے اختتام پر فاتح کھلاڑیوں ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب کے ساتھ گروپ
خواتین سائیکل ریس کے اختتام پر فاتح کھلاڑیوں ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب کے ساتھ گروپ

پاکستان آرمی کی حمیرابلوچ نے ڈی ایم سی ساؤتھ ڈیفنس ڈے خواتین سائیکل ریس جیتلی ،پاکستان آرمی کی سمیرابلوچ نے دوسری جبکہ پاکستان آرمی کی ہی طیبہ امدادبلوچ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان حنیف خان کے ایچ اے ہاکی میچ کے انعامات تقسیم کرتے ہوئے
قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان حنیف خان کے ایچ اے ہاکی میچ کے انعامات تقسیم کرتے ہوئے

 مہمان خصوصی کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے فلیگ آف کرکے ریس کا افتتاح کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب سید، میونسپل کمشنرساؤتھ اختر علی شیخ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، وسیم ہاشمی، خالد شمسی، غلام محمد خان، اصغر بلوچ، سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی حافظ علی ایڈووکیٹ، چیئرمین حافظ جہانگیر عالم بھٹی،صدر قمرزمان برکی، سیکریٹری کلیم اعوان سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ 

ہاکی کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں پروفیسر رائو جاوید، امتیاز شیخ، غلام محمد خان اور دیگر کا گروپ
ہاکی کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں پروفیسر رائو جاوید، امتیاز شیخ، غلام محمد خان اور دیگر کا گروپ

تقریب کی مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب نے انعامات تقسیم کئے۔ بلدیہ یوتھ ہاکی کلب بلوز نے پہلی بلدیہ ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت لی۔ فائنل مقابلے میں بلدیہ یوتھ کلب اورنج کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر حیدر حسین کا کہنا ہے کہ فیڈریشن کے ویژن کے مطابق کلب ہاکی کو کراچی کے ہر علاقے میں بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اولمپئنز حنیف خان، ناصر علی اور سمیر حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کی فاتح ٹیموں کا نسیم قریشی،نوشاد احمد، ڈاکٹر عارف حفیظ کےساتھ گروپ
سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کی فاتح ٹیموں کا نسیم قریشی،نوشاد احمد، ڈاکٹر عارف حفیظ کےساتھ گروپ

تقسیم انعامات کے موقع پر کے کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز خان، جاوید اقبال، محمد سلیم اور ماجد خان بھی موجود تھے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج ٹنڈوجام کے ہونہار شاگرد اور نواب حمید اللہ ہاکی کلب حیدرآباد کے کھلاڑی شایان احمد پاکستان ایجوکیشن بورڈ ہاکی ٹیم میں منتخب ہوکر ازبکستان روانہ ہوگئے۔ پاکستان ایجوکیشن بورڈ کی ٹیم وہاں انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد اسلم خان نیازی نے کہا کہ شایان احمد کا اس کھیل میں بین الاقوامی سطح پر حصہ لینا اعزاز کی بات ہے۔ 

کے سی سی اے زون ایک کے سابق سیکریٹری سید منير علی قادری کر کٹ سیریزکا افتتاح کرتے ہوئے
کے سی سی اے زون ایک کے سابق سیکریٹری سید منير علی قادری کر کٹ سیریزکا افتتاح کرتے ہوئے

پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون اور سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نارتھ کراچی جیمخانہ پر یوم دفاع سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا 

پاکستان ایجوکیشن بورڈ ہاکی ٹیم کے کھلاڑی شایان احمد
 پاکستان ایجوکیشن بورڈ ہاکی
 ٹیم کے کھلاڑی شایان احمد

   جسے کراچی گرین نے کراچی بلوز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ خواتین کے مقابلے میں بھی کراچی گرین نے کراچی بلوز کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی۔ 

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر نسیم قریشی تھے جبکہ سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے نائب صدر عبدالحمید اور سیکرٹری عبد الرحیم مہمان اعزازی تھے۔اس موقع پر سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عارف حفیظ نے بھی خطاب کیا۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید