• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے اپنی سمری میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔

سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے، مٹی کے تیل پر 5 روپے اور لائٹ ڈیزل پر ساڑھے 5 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزارت خزانہ اور وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے ہوگا۔

تازہ ترین