• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائزر ویکسین بوسٹر کے طور پر لگائی جائے گی، برطانوی وزیر صحت

برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا ہے کہ 50 برس سے زائد عمر کے تمام  افراد کو آئندہ ہفتے سے بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے موسم خزاں اور سرما میں کورونا سے نمٹنے کیلئے منصوبے کا اعلان بھی کیا۔ 

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر صحت نے کہا کہ فائزر ویکسین بوسٹر کے طور پر لگائی جائے گی۔ متبادل کے طور پر  موڈرنا کی نصف ڈوز بھی دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بوسٹر ویکسین کی دوسری ڈوز کے 6 مہینے بعد لگے گا۔ حکومت کے اقدامات کا مقصد این ایچ ایس کو دباؤ سے بچانا ہے۔

ساجد جاوید  نے کہا کہ لاک ڈاؤن لگائے بغیر وائرس کو پھیلنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ انگلینڈ میں قرنطینہ کرنے والوں کی مالی امداد جاری رہے گی۔

برطانوی وزیر صحت نے مزید کہا کہ موسم سرما میں وائرس پھیلا تو ’پلان بی‘ پر عمل کرسکتے ہیں۔ ان کے مطابق پلان بی میں ماسک پہننا، ویکسین سرٹیفیکیٹ اور گھر سے کام کرنا (ورک فرام ہوم) شامل ہے جبکہ لاک ڈاؤن اس میں آخری آپشن ہوگا۔

تازہ ترین