• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریس گیلری بندش پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا موقف


اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صحافیوں پر پارلیمنٹ کی پریس گیلری بند کرنے پر موقف دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی پریس گیلری بند کرنے کا فیصلہ پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے ساتھ مل کر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاعات تھیں کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر میڈیا گیلری سے ہلڑی بازی ہوگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ مجھے کچھ صحافیوں نے بتایا کہ یہاں پر ہلڑ بازی ہوگی، پریس گیلری بند رکھنے کا فیصلہ پی آر اے کے ساتھ مل کر کیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا تھا کہ ہلڑ بازی ہو اور میڈیا کے دوست آپس میں ہی لڑ پڑیں۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ پی آر اے ہاؤس کی نمائندہ تنظیم ہے، ہمیں روایت کا خیال کرنا چاہیے، کسی بھی صورت میں کسی کو بدتہذیبی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

تازہ ترین