ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے قتل کے ملزم مالی جان محمد اور خانساماں جمیل کی ضمانتیں خارج کردیں۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے نور مقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر کے گھر کام کرنے والے مالی جان محمد اور خانساماں جمیل کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جس پر مختصر زبانی فیصلہ سنایا۔
ملزم جان محمد اور جمیل نے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
عدالت نے مرکزی ملزم اور اس کے والدین کے خلاف ایک اور مقدمہ اندراج کی درخواست خارج کردی جو تھراپی ورکس کے مالک طاہر ظہور کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔