• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر گیان چند کی کھلی کچہری کے دوران بارش، چھتری کس نے سنبھالی؟



سندھ کے وزیر گیان چند کی کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) صوبائی وزیر کے لیے چھتری اٹھائے کھڑے رہے۔

تھرپارکر میں صوبائی وزیر گیان چند نے کھلی کچہری رکھی، جہاں وہ لوگوں کی شکایات سنتے رہے۔

اس دوران بادل برس پڑے، سائلین کے ساتھ ڈپٹی کمشنر بھی بھیگتے رہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں صوبائی وزیر کے پروٹوکول کا بھرپور خیال رکھا، وہ گیان چند کو بارش سے بچانے کے لیے چھتری اٹھائے کھڑے رہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اُن کے مسائل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے سامنے رکھیں گے۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ میں مسائل کے حل کے لیے صوبائی کابینہ کے ارکان کو کھلی کچہری کے انعقاد کی ہدایت کررکھی ہے۔

صوبائی وزیر مٹھی سرکٹ ہاؤس میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے جونہی پہنچے تیز موسلادھار بارش ہوگئی۔

اس دوران صوبائی وزیر کو بارش سے بچانے کے لیے ڈپٹی کمشنر چھتری اٹھائے کھڑے رہے جبکہ کھلی کچہری میں شریک شہری جیالے بھیگتے رہے۔

بارش کے باوجود شہریوں نے صوبائی وزیر کے سامنے شکایتوں کے انبار لگادیے، اس موقع پر انتظامیہ شہریوں کو چپ کراتی رہی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے تھر کے لیے کچھ نہیں کیا، وہ محض باتیں کرتے ہیں۔

کھلی کچہری میں فراہمی و نکاسی آب اور لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل کی نشاندہی کی گئی۔

تازہ ترین