• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں معذور شخص جاں بحق ، دو زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر تھانے کی حدود ہمدرد یونیورسٹی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 40 سالہ سید رسول جاں بحق ہوگیا، مقتول معذور وہیل چیئر پر تھا ،واقعہ نہر کے قریب پیش آیا ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو مخبری کے شبے میں مارا گیا ہے، کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر 6 ایف میں آپسی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 18 سالہ شہزاد علی زخمی ہوگیا، نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب لوٹ مار کے دوران فائرنگ سے 25 سالہ عبدالعزیز زخمی ہوگیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید