• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب، متعدد افسران کے تبادلوں اور کراچی بیورو میں تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے مختلف بیوروز سے متعدد افسران کے تبادلوں اور کراچی بیورو میں تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور بیورو سے توصیف حنیف ڈپٹی ڈائریکٹر ( بی پی ایس 18)،نیب راولپنڈی سے اسد محمود جنجوعہ ڈپٹی ڈائریکٹر (بی پی ایس 18)اور ندیم فراز ڈپٹی ڈائریکٹر (بی بی ایس 18)،نیب خیبر پختونخوا سے صدیق اللہ جان ڈپٹی ڈائریکٹر(بی پی ایس 18)،نیب لاہور سے محمد وقار الحق اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی پی ایس 17), جہانزیب عظمت چٹھہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی پی ایس 17)،حفیظ الحسن اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی پی ایس 17)،نیب راولپنڈی سے سعد غفور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی پی ایس 17)،نیب خیبر پختونخوا سے اسد علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی پی ایس 17)،فواد احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی پی ایس 17)اور نیب لاہور سے محمد حسن ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی پی ایس 16)کا تبادلہ نیب کراچی کیا گیا ہے۔

تازہ ترین