• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات میں ایک سے ساڑھے 10 روپے اضافے کی سمری

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات ایک سے ساڑھے10 روپے تک فی لٹر مہنگی کرنے کی تجویز دیدی،ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے10 اور پٹرول کی قیمت میں ایک روپے اضافے کی تجویز ہے،قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیراعظم عمران خان کرینگے،اوگرا نے 16 ستمبر سے اگلے پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی- ذرائع کے مطابق اوگرا نے ہائی سپیڈ ڈیزل ساڑھے 10 اور پٹرول ایک روپے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5روپے فی لیٹر اضافے کی تجویزدی گئی ہے،اوگرا نے سمری موجودہ لیوی اور سیلز ٹیکس کی بنیاد پر تیار کی ہے،وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان آج بدھ کو کریگی۔

تازہ ترین