• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی میں مفاہمت و مزاحمت کی باتیں کرنیوالے اسائنمنٹ پر ہوتے ہیں، جاوید لطیف

لاہور(خبرایجنسی) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پارٹی میں مفاہمت اور مزاحمت کی باتیں کرنیوالے اسائنمنٹ پر ہوتے ہیں، مفاہمت کی باتیں کرنیوالے چوہدری نثار کے انجام سے سبق سیکھیں،نواز شریف جیل کاٹنے کیلئے واپس آرہے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اسائنمنٹ والے وہی ہیں جومفاہمت کی بات کرتے ہیں،میرے منہ سے نام نہ نکلوائیں ویسے ہی اندر جانے والا ہوں، جب تجربہ کارسیاستدان بیانیے کونقصان پہنچائے تواسائنمنٹ کے بغیرممکن نہیں،جب کوئی کہے کہ اصول کی نہیں ذاتیات کی سیاست ہورہی ہے تویہ کیاہے؟ جاوید لطیف نے کہا کہ ان لوگوں کو اسائنمنٹ وہ دیتے ہیں جوآئین اورقانون پر یقین نہیں کرتے،ایک سوال کے جواب میں جاوید لطیف نے کہاکہ نوازشریف جیل کاٹنے واپس آرہے ہیں،اسائنمنٹ والوں کو چوہدری نثار کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ اسائنمنٹ والے مفاہمتی گروپ کے لیڈر شہبازشریف کا آپ ذکر نہیں کررہے توانہوں نے جواب دیتے ہوئےکہا کہ ان کی اپنی رائے ہوتی ہے لیکن جب نوازشریف فیصلہ کرلیں توپارٹی صدربھی مانتے ہیں۔

تازہ ترین