• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان نہیں،امریکا کو خطرہ یمن، صومالیہ، شام اور عراق سے ہے، امریکی انٹیلی جنس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) افغانستان سے زیادہ بین الاقوامی دہشت گردوں سے امریکا کو سب سے بڑا خطرہ یمن، صومالیہ، شام اور عراق سے ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق یہ بات امریکی انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر ایورل ہانس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی، ایورل ہانس نے کہاہم اب افغانستان کو فہرست میں اوپر نہیں رکھتے، ہماری فہرست میں اب اوپر یمن، صومالیہ، شام اور عراق ہیں، یہی وہ جگہ ہے جہاں ہم سب سے بڑا خطرہ دیکھتے ہیں،اس کے باوجود امریکی خفیہ ایجنسیوں کے لیے ایک بڑی توجہ کا مرکز افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے ممکنہ طور پر دوبارہ ابھرنا ہے اور جس کی نگرانی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین