• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ریفارمز کا مقصد صرف چیئرمین HEC کو ہٹانا تھا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکوٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ کیا ریفارمز کا مقصد صرف چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹانا تھا؟ نتائج تو ینیورسٹیوں کے خراب تھے، کیا ان کے وائس چانسلرز سے بھی پوچھا گیا؟تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے منگل کے روز ایچ ای سی آرڈی نینس کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کابینہ اجلاس کے میٹنگ منٹس عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں اس پر بحث ہوئی، میٹنگ میں ہی چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ لگتا ہے وزارت کی جانب سے وزیراعظم کو صحیح نہیں بتایا گیا کہ وہ احتجاج کیوں ہو رہا؟ وزارت کی سمری سے تو لگ رہا ہے کہ ان کا مسئلہ صرف ایک شخص ہے، ایچ ای سی صرف چیئرمین نہیں ، وزات کہتی ہے کہ پورا پینل ہی نالائق ہے۔

تازہ ترین