• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے مہنگائی کا اعتراف کرلیا، لوگوں کی آمدن بڑھے گی؟ ”جیو پاکستان“ میں بحث ہوگی

کراچی (جنگ نیوز)مہنگائی ہے اور بہت ہے، بالآخر حکومت نے اعتراف کر لیا، اس میں کمی کا فارمولا بھی دیا، خدا کرے کے فرق پڑے۔ عوامی ایشو پر مبنی اس اہم موضوع پر بدھ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو ہوگی۔ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کنٹرول ہونا مشکل نظر آرہا ہے، اب لوگوں کی آمدن بڑھائیں گے، حکومت کا نیا منصوبہ آگیا۔ جمہوریت کے عالمی دِن پر پاکستانی بنیادی جمہوریت، یعنی بلدیاتی حکومتیں ڈھونڈ رہے ہیں، سب جماعتیں جوابدہ ہیں۔ کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود ویکسینیشن والے دوسروں سے کہیں زیادہ محفوظ، اعداد و شمار سب بتا رہے ہیں۔ اور ترکی کے پہاڑوں کی غاریں، صدیوں کے راز سمیٹے بیٹھی ہیں، سیاحوں کیلئے دلفریب مناظر ہیں۔ اِن تمام موضوعات کو بھی شو کے مختلف سیگمنٹس کی زینت بنایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید