• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی تحریک کے انٹراپارٹی الیکشن ، قاضی شفیق الرحمن صدر شمالی پنجاب

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی کے الیکشن کے پہلے مرحلے میں قاضی شفیق الرحمان صدر شمالی پنجاب،سردار محمد صابر خان جنرل سیکرٹری،کامران پرویز صدر لوئر سندھ،عبد الغفور بھٹی جنرل سیکرٹری،محمد اسماعیل صدر بلوچستان،میر مکائیل نظر سنجرانی جنرل سیکرٹری،ابرار حسین رضا ایڈووکیٹ صدر عوامی تحریک اسلام آباد،راجہ منیر اعجاز جنرل سیکرٹری اسلام آباد،نصیر خان جدون صدر پاکستان عوامی تحریک ہزارہ ریجن،کامران سہیل ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری،عثمان علی صدر خیبر پختونخواہ، پیر منیب احمد بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔ان عہدوں پر انتخابات کیلئے کوئی بھی امیدوار مدمقابل نہیں تھا۔سیکرٹری انٹراپارٹی الیکشن کمیشن علامہ غلام مرتضیٰ علوی کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر کیلئے قیصر اقبال قادری اور ثاقب محمود کے درمیان ووٹنگ ہوئی جس میں قیصر اقبال قادری کامیاب ہو کر پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر منتخب ہو گئے۔راؤ کامران محمود بلا مقابلہ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
تازہ ترین