• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن کرکٹر غلام فاطمہ کے شین وارن اسٹائل کے چرچے

شائقین کرکٹ کو 2005  میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا وہ شاندار لمحہ تو یاد ہوگا جب شین وارن کی ایک شاندار گیند پر انگلش بیٹسمین آؤٹ ہوا تھا۔

ایسی ہی ایک شاندار گیند گزشتہ دنوں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ویمن کرکٹر غلام فاطمہ نے کروائی اور سامنے کھڑی بیٹسمین کو جادوئی انداز میں شین وارن کی طرح  آؤٹ کر کے سب کو حیران کردیا۔

بعد ازاں ویمن کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں شین وارن اور اپنی گیند کا موازنہ کرتے ہوئے ایک مختصر ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی۔

ٹوئٹر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے غلام فاطمہ کی کرکٹ کی صلاحیتوں کو سراہا۔

ٹوئٹر پر موجود کرکٹ شائقین اس ویڈیو پر شین وارن کو ٹیگ کر کے ان کی رائے دریافت کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس شاندار گیند پر تو شین وارن کو بھی فخر ہونا چاہیے۔

تازہ ترین