• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومنتخب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے عہدہ سنبھالتے ہی وزیراعظم عمران خان کے نقشِ قدم پر چلنا شروع کردیا ۔

سوشل میڈیا پر رمیز راجہ کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے ، جس میں وہ قومی لباس قمیص شلوار پہنے پی سی بی آفس میں داخل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مختلف صارفین کی جانب سے وائرل ہونےوالی اس تصویر کا موازنہ عمران خان کی تصاویر سے کرتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ رمیز راجہ نے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد اپنے لیڈر عمران خان کو فالو کرنا شروع کر دیا۔

خیال رہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد صرف پاکستان کے قومی لباس شلوار قمیص میں ہی نظر آتے ہیں یہاں تک کہ وہ ملک سے باہر کسی سرکاری دورے پر جاتے ہوئے بھی قومی لباس پہننے کو ہی ترجیح دیتے ہیں ۔

اسی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کا رمیز راجہ کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد قمیص شلوار اور واسکٹ پہنے پی سی بی کے آفس آنے پرکہنا ہے کہ انہوں نے اپنے لیڈر عمران خان کو فالو کرنا شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین