• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت عوام کو اقتدار میں شراکت دار بناتی ہے، وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جمہوریت عوام کو اقتدار میں شراکت دار بناتی ہے، جمہوریت ہی مساوی انسانی حقوق کی ضامن ہے، کسی بھی معاشرے میں مساوات کیلئے جمہوریت ضروری ہے۔

عالمی یومِ جمہوریت پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج کے دن ہمیں ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا، سماجی اور معاشی ارتقاء کیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف جمہوری اقدار اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے پُر عزم ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ بھارت جمہوریت کا دعوے دار تو ہے تاہم در حقیقت وہ جمہوری اقدار کا سب سے بڑا دشمن ہے، مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جمہوری اقدار کو مسخ کر کے رکھ دیا، وہاں کے عوام کو بھارت نے عرصۂ دراز سے جمہوری حق سے محروم کر رکھا ہے۔

تازہ ترین