• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور بخاری بھی ریما خان اور ان کے شوہر کی معترف

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری نے عمر شریف کے امریکا میں علاج کے لیے کوشاں ریما خان اور ان کے شوہر کی تعریف کی ہے۔

نور بخاری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ ریما کی عمر شریف سے متعلق پوسٹ کو شیئر کیا۔

انہوں نے ریما کی پوسٹ پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریما جی آپ دل کی بہت اچھی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ ریما کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ان کے شوہر ڈاکٹر سید طارق شہاب نے عمر شریف کو امریکا منتقل کرنے کے لیے ہائی رسک طریقہ کار کو انجام دینے پر اتفاق کیا ہے اور عمر شریف کو امریکا منتقل کرنے کے انتظامات میں خاندان کی مدد کر رہے ہیں۔

ریما نے انسٹاگرام پر عمر شریف کے نام پوسٹ  میں کہا تھا کہ عمر شریف کا شمار برصغیر کے عظیم مزاح نگاروں میں ہوتا ہے، بلاشبہ وہ ہر دور کے ایک حقیقی لیجنڈ ہیں، ہمیشہ دوسروں کو ہنسانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔

تازہ ترین