• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات میں کار پر فائرنگ، شوہر قتل، بیوی اغواء

گجرات میں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر کے شوہر کو قتل جبکہ بیوی کو اغواء کر لیا، فائرنگ کے واقعے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ سائیں راجہ پھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کی۔

فائرنگ سے نجف نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ مسلح افراد اس کی بیوی کو اغواء کر کے لے گئے۔

کار سوار میاں بیوی اپنے ڈرائیور سمیت گجرات سے لاہور جا رہے تھے، فائرنگ کے واقعے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔

ڈی پی او عمر سلامت کے مطابق قتل کی وجہ اورحقائق جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین