• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب، وہاب، حفیظ، کامران نے سیزن نہیں، ٹورنامنٹ کنٹریکٹ لیے، بورڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شعیب ملک، وہاب ریاض، محمد حفیظ، کامران اکمل اور عمر اکمل کو گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی سیزن کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی پیشکش کی گئی تھی لیکن چند شرائط کی وجہ سے انہوں نے سیزن کے کنٹریکٹ قبول کرنے سے انکا کردیا اور ٹورنامنٹ کے کنٹریکٹ کے لیے حامی بھرلی ہے۔ یہ آپشن خود قبول کیا ہے۔ ادھر ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ سارا ڈومیسٹک سیزن کھیلتا ہوں، اے پلس کیٹیگری کا حق دار ہوں۔ پی سی بی نے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے رابطہ کیا تھا۔ میں نے کہا کہ پرفارمنس اور سینیارٹی کی بنیاد پر کنٹریکٹ دیا جائے۔ خیال رہے کہ ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کی اے پلس کیٹیگری میں عبداللّٰہ شفیق، خوشدل شاہ، نسیم شاہ، صہیب مقصود سمیت 10کرکٹرز شامل ہیں۔