• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایگمونٹ رائل انسٹی ٹیوٹ انٹرنیشنل ریلیشنز کا افغانستان پرپروگرام

برسلز( عظیم ڈار) سفیرپاکستان برسلز لگسمبرگ و یورپی یونین ظہیر اے جنجوعہ نے ایگمونٹ رائل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز میں ’’افغانستان کی موجودہ صورتِحال اور امن و استحکام کے امکانات‘‘کے عنوان سے پروگرام میں خطاب کیا۔ تقریب میں بلجیم کے سرکاری عہدیداران ، بین الاقوامی میڈیا مختلف معروف یونیورسٹیز کے طلبا، پروفیسرزاور تھنک ٹینکس بشمول سنٹر فار یورپین پالیسی اسٹڈیز (CEPS)، یورپین پالیسی سینٹر (EPC) ، جرمن مارشل فنڈ (GMF) ، کارنیگی یورپ ، سٹفٹنگ وسعنثافٹ اور پولیٹک(SWP) ، رائل ہائر انسٹیٹیوٹ فار ڈفینس ( RHID)نے شرکت کی۔ ایگمونٹ برسلز کا ایک آزاد تھنک ٹینک ہے ۔ ایگمونٹ مختلف ماہرین کی مددسے مکمل علمی آزادی کے جذبے کے ساتھ بین الضابطہ تحقیق کے ذریعے تجزیہ اور پالیسی کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
تازہ ترین