• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی بقا اور سلامتی جمہوریت اور جمہوری سوچ میں ہے، زرداری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سابق صدر آصف علی زرداری نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت ملک کی بقا اور سلامتی ہے۔ مضبوط جمہوریت کے لئے جمہوری سوچ بھی رکھنا ہوگی اور جمہوری سوچ مہذب معاشرے کے لئے پہلا قدم ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے 1973ءکا جمہوری آئین دیا۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی خاطر قید اور مشکلات کا سامنا کیا اور جان کا نذرانہ دیا۔

تازہ ترین