• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ فنانس بلدیہ کورنگی کی نااہلی، 4 ہزار ملازمین تنخواہ کیلئے رل گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ فنانس بلدیہ کورنگی کی نااہلی سے 4ہزار سے زائد ملازمین تنخواہ کے لئےرل گئےلئے دو ماہ ہوگئے ایڈوانس تنخواہ ڈرونا خواب بن گئی، ملازمین کا کہنا ہے کہ گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی لیکن محکمہ فنانس کورنگی کی انتظامیہ چین کی بانسری بجا کر سو رہی ہےفیسوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین کے بچوں کو اسکولوں کی جانب سے نکالنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں تفصیلات کے مطابق بلدیہ کورنگی میں ماہ جولائی میں بقر عید کے موقع پر دی جان والی ایڈوانس تنخواہ کے بعد آج تک تنخواہ نہیں مل سکی ہے جس کی تمام تر ذمہ داری بلدیہ کورنگی کے ملازمین نااہل محکمہ فنانس کے افسران و ملازمین پر عائد کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین