• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم علی شاہ کو گرفتار نہیں کرنا تو کیس نمٹا دیتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ برہم

کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلی سید قائم علی شاہ کے خلاف شہداد پور میں زمین کی الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایک ریفرنس دائر ہوچکا ہے اور ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے لئے مزید انکوائری جاری ہے۔ عدالت نے نیب پراسکیوٹر سکھرعبید ابڑو پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ اگر قائم علی شاہ کی انکوائری میں ضرورت نہیں تو پھر کیس نمٹا دیتے ہیں۔ نیب نے قائم علی شاہ کو گرفتار نہیں کرنا تو پھر سندھ ہائیکورٹ میں کیس چلانے کی ضرورت نہیں، جب حتمی ریفرنس دائر ہوجائے توملزم خود ٹرائل کورٹ میں پیش ہوجائیگا۔

تازہ ترین