• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول سمگل کرنے پر متعلقہ حکام کی کارروائی کیخلاف اپیل خارج

پشاور(نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مبینہ طور پر پٹرول سمگل کرنے اوراسکی غیرقانونی فروخت کرنے پر متعلقہ حکام کی کارروائی کیخلاف دائر اپیل خارج کردی ، کسٹمز حکام کی جانب سے راحت علی نحقی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ دوران سماعت عدالت کوبتایا گیا کہ مردان کاٹلنگ روڈ پر کسٹمزاور لوکل گورنمنٹ اہلکاروں نے پٹرول کی سمگلنگ او رغیرقانونی فروخت کیخلاف ایک پٹرول فلنگ اسٹیشن پر چھاپہ ماراجس پرمحمد ابراہیم نامی درخواست گزارنے عدالت سے رجوع کیا،دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکا کاروبار قانونی ہے اور متعلقہ ادارے انکے قانونی کاروبارمیں مداخلت کررہے ہیں لہذا انہیں مداخلت سے روکا جائے۔دوسری جانب راحت نحقی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس عدالت کے پاس اختیارحاصل نہیں کہ یہ کیس سنے جبکہ سول کورٹ پہلے ہی اپیل خارج کرچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان پر پٹرول سمگل کرنے کا الزام ثابت ہوچکا ہے لہذا اپیل خارج کی جائے۔ عدالت نے کیس میں دلائل مکمل ہونے پر اپیل خارج کردی اور کارروائی کو درست قراردیا ہے۔
تازہ ترین