• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


صوبۂ پنجاب اور صوبۂ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے باعث بند کیئے گئے اسکول آج کھل گئے۔

محکمۂ تعلیم پنجاب نے کورونا کیسز میں اضافے پر 6 ستمبر کو صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے تھے۔

صوبے بھر میں اسکولوں کو آج سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولا جا رہا ہے۔

محکمۂ تعلیم کی طرف سے کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

لاہور سمیت کئی شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح جوں کی توں ہے۔

محکمۂ صحت پنجاب نے 15 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے دیگر اضلاع میں بھی تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں۔

تازہ ترین