• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: شہید SI کی فیملی پر تشدد، 3 ملزمان کی شناخت

پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور کے علاقے صدر میں شہید سب انسپکٹر کی فیملی پر تشدد کرنے والے 3 افراد کی شناخت ہو گئی۔

لاہور پولیس کے مطابق صدر میں شہید سب انسپکٹر کی فیملی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے تینوں ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلی میں کیمرے لگوانے پر 4 افراد نے شہید ایس آئی کی بیوہ اور بیٹیوں پر تشدد کیا تھا۔

لاہور پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی نے 3 ملزمان کو شناخت کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین