• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

بتایا گیا کہ کراچی میں کل بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ شہر قائد میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں کل صبح میں بحال ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر میں موجود سرکولیشن کے باعث سمندری ہواؤں کی رفتار کم رہے گی۔

تازہ ترین