• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی ٹی میں غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس، فرد جرم کی کارروائی نہ ہوسکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں نیب کو ملزمان سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کے لئیے مہلت دیدی، ریفرنس کی سماعت پر ملزمان کی عدم پیشی کے باعث فرد جرم کی کارروائی نہ ہوسکی،عدالت نے ملزمان سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کے لئیے نیب کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو مہلت دیتے ہوئے دستاویزات طلب کرلیں ، اور سماعت 20 ستمبر تک کے لئیے ملتوی کردی، نیب کے مطابق سابق چیئرمین کے پی ٹی وائس ایڈمرل(ر) احمد حیات اور دیگر ریفرنس میں نامزد ہیں، ملزمان کی کرپشن کی وجہ سے 21.65 ارب کا نقصان ہوا، دیگر ملزمان میں خرم عباس اور سی ای او کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل شامل ہیں۔

تازہ ترین