• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء پر مبنی بولی وڈ فلم ’گارڈ‘ کی جھلکیاں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان سے امریکی و اتحادی افواج کے انخلا اور وہاں پر طالبان کے کنٹرول کے بعد کے حالات پر بنائی جانے والی بولی وڈ فلم ʼ’گارڈ‘ کی پہلی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔بھارتی میڈیاکے مطابق افغانستان سے بھارتی انخلا پر بننے والی فلم ʼ’گارڈ‘ کو پروڈیوسر اجے کپور اور سبھاش کالے پروڈیوس کریں گے جو حقیقی واقعات پر بنائی جارہی ہے۔’گارڈ‘ کی کہانی مشن منگل جیسی فلموں کی کہانی لکھنے والی لکھاری ندھی سنگھ نے لکھی ہے جب کہ تاحال فلم کے ہدایت کار سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔’گارڈ‘ کی کہانی افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد وہاں سے بھارتی انخلا کے گرد گھومتی ہے لیکن امکان ہے کہ فلم میں دیگر ممالک کے انخلا کی جھلکیاں بھی دکھائی جائیں گی۔فلم ’گارڈ‘ کی کہانی افغانستان سے بھارتی عملے اور افراد کے انخلا میں کردار ادا کرنے والے گارڈ کمانڈو فورسز (جی سی ایف) کے بھارتی افسر کے گرد گھومتی ہے لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مذکوہ افسر کا کردار کون ادا کرے گا؟ٹیم نے فوری طور پر ʼگارڈ کے پوسٹر اور بیک گراؤنڈ گانے کی جھلکیاں جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ فلم کو آئندہ سال 15 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔فلم کی ٹیم کے مطابق فوری طور پر ʼگارڈ کے ہدایت کار اور کاسٹ کا فیصلہ نہیں ہوسکا لیکن جلد ہی اس حوالے سے اعلان متوقع ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم میں بھارتی عملے اور افراد کے انخلا میں کردار ادا کرنے والے گارڈ سیکیورٹی فورسز کے افسر کا مرکزی کردار اکشے کمار، اجے دیوگن یا پھر وکی کشال جیسا اداکار ادا کرے گا۔تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر مرکزی کردار کے لیے کسی نئے اداکار کو بھی کاسٹ کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین