• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کو وسطی ایشیائی ریاستوں سے منسلک کرنا چاہتے ہیں، فواد چودھری

دوشنبے(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اکنامک وژن کے تحت ہم سی پیک کو وسطی ایشیائی ریاستوں سے منسلک کرنا چاہتے ہیں‘افغانستان کے معاملہ سے پہلے بھی ہم وسطی ایشیائی ریاستوں پر اس بارے میں زور دیتے رہے ہیں۔ 

جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ازبکستان کے ساتھ ٹرانس مزار شریف ٹرین اور روڈ نیٹ ورک منصوبے کے تحت ہم گوادر اور کراچی کو مزار شریف کے راستے پہلے تاشقند اور اس کے بعد دوشنبے اور قازقستان (آستانہ) سے ملانا چاہتے ہیں‘تمام وسطی ایشیائی ریاستیں اس منصوبہ کے تحت ٹرین اور سڑک سے منسلک ہو جائیں گی اور پورا منظر نامہ تبدیل ہو جائے گا۔ 

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ افغانستان میں صورتحال بہتر ہوگی‘انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا افغانستان میں طالبان حکام کے ساتھ معادہ کر کے چلتی ہے تو اس میں افغانستان اور دنیا کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے افغانستان کو موجودہ صورتحال میں راستے میں چھوڑ دیا تو اس سے مسائل پیدا ہوں گے۔

تازہ ترین