• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ماتحت نہیں، نادرا کے خط کی زبان پر الیکشن کمیشن برہم

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا کو جوابی خط لکھ دیا ور کہا کہ الیکشن انعقاد کیلئے کسی نئے طریقہ کار پر عملدرآمد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے الیکشن کمیشن نے نادرا کی جانب سے اختیار کیے گئے لہجے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ نادرا کے خط کے لہجے سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ الیکشن کمیشن نادرا کا ماتحت ادارہ ہے خط سے یہ تاثر ملاہے کہ نادرا الیکشن کمیشن کو حکم دے رہا ہے خطہ میں کہا گیا کہ نادرا الیکشن کمیشن سے آئی ووٹنگ کیلئے 2.4؍ ارب روپے کا نیا معاہدہ کرنا چاہتا ہے نادرا پہلے بتائے کہ اس نے آئی ووٹنگ کا سابق منصوبہ کیوں چھوڑا جس پر 6؍ کروڑ 65؍ لاکھ روپے خرچ ہو چکے تھے اگر موجودہ نظام میں کوئی خامیاں تھی تو ا سکا ذمہ دار کون ہے، کیا کسی پر ذمہ داری کا تعین کیا گیا۔ نادرا نے الیکشن کمیشن کو کہا تھا کہ وہ آئی ووٹنگ کے حوالے سے نادرا کے مجوزہ نظام پر مثبت پیش رفت کرے۔نادرا اور الیکشن کمیشن کے مابین بقایاجات کے معاملے پر جب نادرا حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ نادرا نے آئی ووٹنگ سسٹم الیکشن کمیشن کو بنا کر دیا۔جو الیکشن کمیشن نے چار حلقوں میں پائلٹ ٹیسٹنگ کرنا تھی جبکہ صرف 2 حلقوں میں اس کا استعمال کیا گیا۔

تازہ ترین