• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھیگے ہوئے بادام اور اخروٹ سے دن کی شروعات کرنا کیسا ہے؟

آپ کی صبح کی غذا آپ کے مزاج اور مجموعی صحت کو کئی طریقوں سے متاثر کرتی ہے اور ماہرین کی جانب سے اکثر مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنی صبح کی غذا پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ صبح کی خوراک کا اثر آپ کی مجموعی صحت پر ہوتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اپنی غذا میں گری دار میوے شامل کرنا کئی ضروری غذائی اجزاء کی مقدار کو یقینی بنانے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ اپنے دن کا آغاز بھیگے ہوئے بادام سے کرنا ایک پُرانی رسم ہے جس پر بہت سے لوگ عمل کرتے ہیں۔ 

اس حوالے سے ماہرین نے کہا ہے کہ اپنے دن کا آغاز بھیگے ہوئی گری دار میوے خاص طور پر بادام اور اخروٹ سے کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنے دن کا آغاز بھیگے ہوئے اخروٹ اور بادام سے کریں:

اپنے دن کا آغاز بھیگے ہوئے بادام اور اخروٹ سے کرنا انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ یہ صحت مند عادت ہارمون کی صحت کو بڑھانے میں مدد دے گی۔ یہ آپ کی ورزش کے لیے توانائی بھی فراہم کرے گی اور ان تمام فوائد کو حاصل کرنے کے لیے روزانہ رات میں تقریباََ 8 گھنٹے تک پانی میں بادام اور اخروٹ بھیگو دیں۔

بھیگے ہوئے بادام کے فوائد:

بادام پروٹین، وٹامن ای اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔  ماہرین کہتے ہیں کہ بادام کھانے سے آپ کی یادداشت میں اضافہ ہوتا ہے، ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔

بھیگے ہوئے اخروٹ کے فوائد:

اخروٹ ومیگا 3 فیٹی ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ وٹامن ای، فولک ایسڈ، پروٹین اور فائبر بھی پیش کر سکتا ہے۔ اخروٹ عام طور پر برین فوڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ یہ دماغ کے کام کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ اخروٹ کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، تانبا اور زنک کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اخروٹ کو بھیگونے سے میٹابولزم بڑھتا ہے، بلڈ شوگر لیول کنٹرول ہوتا ہے اور وزن کم کرنے میں مزید مدد ملتی ہے۔

مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے دیگر طریقے:

ورزش:

ورزش آپ کے معمول کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔ جسمانی طور پر متحرک رہنے سے نہ صرف آپ کا جسم توانا رہے گا بلکہ آپ کا جسم بہت سی بیماریوں سے بھی دور رہے گا۔

یوگا:

تناؤ ان دنوں روزمرہ کے معمول کا حصہ ہے۔ یہ آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔ لہٰذا ، روزانہ کی بنیاد پر یوگا جیسی کچھ تناؤ کو سنبھالنے کی سرگرمیوں کو آزمائیں۔

صبح کے وقت کافی پینا چھوڑدیں:

دن کا آغاز چائے یا کافی سے کرنا ایک عام سی بات ہے  لیکن یہ پانی کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ لہٰذا، صبح چائے یا کافی پینے کا بہترین وقت نہیں ہے۔

تازہ ترین