• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر رشید نے اعلیٰ حکام سے کونسا مطالبہ کیا؟

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید نے ملک میں جنسی زیادتی کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

حال ہی میں گوہر رشید نے ایک ویب چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے خواتین کے تحفظ کے حوالے سے بات چیت کی۔

گوہر رشید نے کہا کہ ’ہر گُزرتے دن کے ساتھ ایک نیا افسوسناک واقعہ سامنے آجاتا ہے اور یہ واقعات بڑھتے ہی جارہے ہیں کیونکہ ملزمان آزاد ہیں، اُن کے خلاف ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔‘

اداکار نے کہا کہ ’اب حد سے زیادہ ہورہا ہے اور میں یہاں ہمارے اعلیٰ حکام سے صرف یہی اپیل کروں گا کہ براہِ کرم! اب سخت کارروائی کریں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہمارے پاس قانون ہے، ثبوت ہے، ہر چیز ہے لیکن اس کے باوجود بھی ملزمان آزاد ہیں۔‘

گوہر رشید نے کہا کہ ’براہِ کرم! اس سنگین اور اہم مسئلے کو سنجیدہ لیا جائے اور سخت ایکشن لیکر ملزمان کو مثالی سزا دی جائے تاکہ کوئی دوسرا شخص یہ جُرم کرنے سے پہلے کئی بار سوچے۔‘

اداکار نے مزید کہا کہ ’اعلیٰ حکام ایکشن لیں تاکہ ہم خود کو فخریہ پاکستانی کہنے پر خوش ہوسکیں۔‘

تازہ ترین