اسلام آباد( رانا غلام قادر) مسلح افواج کے 10 افسروں کی سول سروس میں شمولیت کی منظوری دی گئی ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطا بق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں 5 ، پولیس سروس میں 3 اور فارن سروس آف پاکستان میں 2 افسران کی شمولیت کی منظوری دی گئی ۔ ایف پی ایس سی کے نفسیاتی و زبانی امتحان میں تینوں مسلح افواج سے 10 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں،ان میں سے سات کا تعلق پاک فوج، دو کا تعلق پاک فضائیہ اور ایک کا پاک بحریہ سے ہے، کامیاب امیدواروں کی انڈکشن مسابقتی امتحان 2024 میں کی گئی ،مسلح افواج کے ان دس افسران کی پولیس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، فارن سروس میں شمولیت کی منظوری دی گئی۔