• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے سب سے اہم چیز ذہنی ہم آہنگی ہے: شمعون عباسی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکار، ہدایتکار اور مصنف شمعون عباسی نے نوجوان شادی شدہ جوڑوں کی ازدواجی زندگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

شمعون عباسی مختلف کرداروں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں، انہوں نے ایک شو میں شرکت کے دوران شادی اور رشتوں کی حقیقت پر کھل کر بات کی۔

اداکار نے بتایا کہ میں خود چار بار شادی کر چکا ہوں، اس لیے مجھے رشتوں کے اتار چڑھاؤ کا قریب سے مشاہدہ ہے۔

 انہوں نے اعتراف کیا کہ پہلے میں نے شادی کی اہمیت کو کبھی گہرائی سے نہیں سمجھا، جس کی وجہ سے مجھے کئی مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وقت کے ساتھ میں نے بہت کچھ سیکھا اور اب مجھے بہتر انداز میں احساس ہے کہ ایک رشتے میں اصل اہمیت کس چیز کی ہوتی ہے۔

شمعون عباسی نے کہا کہ اپنے شریکِ حیات سے حد سے زیادہ توقعات رکھنا غلط ہے، آج کے نوجوان جوڑے بہت سمجھدار ہیں وہ اپنی مالی حالت کا خیال رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے نظریات کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا اور دوسروں کی زندگیوں تک آسان رسائی نے کئی بار تعلقات پر منفی اثر ڈالا ہے، کیونکہ لوگ دوسروں سے اپنا موازنہ کرنے لگتے ہیں۔

شمعون عباسی کے مطابق ایک کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے سب سے اہم چیز اندرونی سکون اور ذہنی ہم آہنگی ہے، نہ کہ ظاہری دکھاوا یا دوسروں کی زندگی جیسی خواہش کرنا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید