• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق فیصلہ زیر غور آنے کا امکان

وزیر اعظم شہاز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، اجلاس میں سیاسی اور معاشی امور پر غور ہو گا۔

پنجاب کابینہ کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق کیے گئے فیصلے پر غور کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیزفائر معاہدے کے بعد کی صورتِ حال پر غور ہو گا۔

اجلاس کے دوران وزیر دفاع افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید