• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دُکھ ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ایک افواہ پر کان دھرا، فخر عالم

گلوکار و اداکار اور کرکٹ پریزنٹر فخرِ عالم کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے ہمیشہ کیویز کا کھلے دل سے استقبال کیا ہے اور اب عین وقت پر ایسے رویے نے لاکھوں لوگوں کا دل دکھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ایک افواہ پر کان دھرا اور ایک بڑا فیصلہ کیا۔

فخرِ عالم نے لکھا کہ پاکستانی عوام ، کرکٹ شائقین اس سازش کو دیکھ سکتے ہیں اور ناراض ہیں، پی سی بی اور حکومتِ پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کرکٹ اور سیاست کو علیحدہ رکھتا ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں فخرِ عالم نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں نے ایک محفوظ سیریز کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پاکستانی قوم کیویز کے استقبال پر بہت خوش تھی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورۂ پاکستان ختم کردیا۔

تازہ ترین