• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


محکمہ موسمیات نے کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کی نوید سنادی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں تاہم ہواؤں کی رفتار کم ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار11 سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور  ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 ستمبر تک سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 ستمبر سے درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے۔

تازہ ترین